امریکہ بھر میں عید الاضحی6 جون جبکہ پاکستان میں 7جون کو منائی جائیگی

0
189

ریاض (پاکستان نیوز)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے منگل کی شام اعلان کیا ہے کہ مملکت میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ پانچ جون کو ہو گا۔ سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد حج کا آغاز چار جون کو منیٰ میں حجاج کرام کے اجتماع سے ہو گا جبکہ یوم عرفہ پانچ جون کو ہو گا۔اسی طرح سعودی عرب میں عید الاضحی 6 جون کو منائی جائے گی۔دوسری جانب پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ذوالحجہ کا آغاز 29 مئی 2025 کو ہوگا۔پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے ذونل کمیٹیوں کے علاوہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی سربراہ مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں عید الضحیٰ سات جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

اعلان کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here