زرمبادلہ میں96 کروڑ ڈالر کی کمی

0
164

اسلام آباد(پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 95۔ 79 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضوں پر 95 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے باعث اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 4 نومبر تک 7 ارب 95 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر کے پہلے کاروباری ہفتے میں بیرونی قرضوں کے انتظام پر 95 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے۔ مرکزی بینک کے مطابق 4 نومبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 95 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کم ہونے کے بعد 13 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 95 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کم ہوکر 7 ارب 95 کروڑ ڈالر رہے۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 76 کروڑ ڈالر رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here