انشورنس فراڈ میں ملوث پاکستانی نژاد خاتون سیما کھر سوات سے گرفتار

0
221

کراچی(پاکستان نیوز) ایف آئی اے نے خود کو مردہ ظاہر کر کے امریکی کمپنی سے انشورنس کی رقم لینے والی خاتون سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق امریکی انشورنس کمپنی کو چونا لگانے والی پاکستانی خاتون کا تعلق سوات سے ہے، خاتون کے پاس امریکی شہریت ہے لیکن وہ اب پاکستان میں ہے، ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد سے خاتون پاکستان میں روپوش ہے اور جرم میں مرکزی کردار خاتون کے بھائیوں نے ادا کیا، خاتون کے بھائیوں کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں اطلاعات کے مطابق خاتون کے دونوں بچے بیرون ملک ہیں، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹر اور یو سی سیکرٹری کی تلاش جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ خاتون نے اپنی جعلی موت کے ذریعے امریکہ میں انشورنس پالیسی کلیم کی، خاتون نے 2009ءمیں امریکہ میں دو انشورنس پالیسیاں لیں، سیما کھر کے بیٹے اور بیٹی 2008ءنے انشورنس کلیم کی، 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی، یاد رہے کہ اس طرح کی واردات اس سے پہلے بھی کئی بار ہو چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here