چاند پراختلاف :امریکہ میں بدھ جبکہ کینیڈا میں جمعرات کو عیدالاضحٰی منائی جائیگی

0
32

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ اور کینیڈا میں چاند کی رویت پر اختلاف کے باعث عیدالاضحی ایک ہی روز ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا، دونوں اطراف میں چاند کی رویت پر اختلاف ہے، المہدی فائونڈیشن کے سربراہ علامہ سخاوت سندر الوی نے رویت ہلال اور مشاورت کے بعد رات گئے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا و کینیڈا میں ذوالحج کا چاند کہیں نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی اور شیعہ علماء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ عیدالاضحی 29 جون کو منائی جائے گی۔ ادھر جماعت اہل سنت کے سربراہ مفتی قمر نے ریاست ٹیکساس سے رویت ہلال کے سلسلے میں اجلاس اور شہادتوں پر غور کرنے کے بعد بتایا کہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو سے چاند نظر آنے کی شہادتوں کی تصدیق کے بعد جماعت اہل سنت نے فیصلہ کی ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا عیدالاضحی 28 جون کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نیویارک، ٹیکساس اور کیلی فورنیا کی ریاستوں کے درمیان کئی گھنٹوں کے ٹائم اور غروب آفتاب کے اوقات کا فرق ہونے کے باعث چاند دیکھ کر رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحی کے بارے میں رویت ہلال کے اصول پر فیصلہ اور اعلان کرنے میں کئی گھنٹے تاخیر ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ فقہ کونسل آف نارتھ امریکا نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند کی گردش اور شرعی تقاضوں کی مطابقت کرتے ہوئے طے شدہ اصولوں پر 2019 سے 2045 تک 25 سال کا مسلم کیلنڈر تیار کرکے رمضان، عیدالفطر اور تمام اسلامی مہینوں کے آغاز اور اختتام طے کردیئے ہیں اور ان پرعمل جاری ہے اور امریکا و کینیڈا میں آباد مسلمان کمیونٹی اسلامی تنظیموں اور مساجد کی ایک واضح کثریت نے بھی اس طے شدہ کیلنڈر پر بتدریج عمل شروع کردیا ہے۔ پہلے سے طے شدہ مسلم کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحی 28 جون کو ہوگی اور 18 جون کی شام چاند نظرآنے کی تاریخ بھی سعودی عرب میں حج اور عیدالاضحی کی اعلان کردہ تاریخوں سے بھی مطابقت رکھتی ہے لہٰذا طے شدہ مسلم کیلنڈراور چاند دیکھ کر عید منانیوالے سنی مسلمان 28 جون کو عیدالاضحی منائیں گے جبکہ اہل تشیع 29جون کو عیدالاضحی منائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here