1.7ارب ڈالر قرض کی ادائیگی معطل

0
146

 

اسلام آباد(پاکستان نیوز) کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث امیر ممالک کے گروپ جی 20 نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 1.7ارب ڈالرز کے قرض کی ادائیگی معطل کردی ہے جس سے ملک کو بڑی سہولت ملے گی۔اطلاعات کے مطابق جی 20 ممالک کی طرف سے قرض معطلی کیلئے پاکستان نے فرانس، چین اور سوئٹزرلینڈ کیساتھ ری شیڈولنگ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ پاکستان نے جی 20 ممالک کی جانب سے معطلی کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے مذاکرات کئے۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان جی 20 ممالک سے مئی تا دسمبر 2020 کے عرصے کیلئے 1 اعشاریہ 8 بلین ڈالر کے قرض کی واپسی میں ریلیف کی توقع کررہا تھا۔ اس میں 1.47 بلین ڈالر قرض کی اصل رقم اور 323 ملین ڈالر کا سود شامل ہے۔ کورونا کے منفی معاشی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جی 20 ممالک نے مختلف ممالک کیلئے قرض معطلی کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here