رمضان المبارک میں روزہ داروں کو افطار عشائیہ کا بھی خصوصی انتظام کیا جائےگا
شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز و معروف شخصیت اور مونٹیز بینکوئٹس کے روح رواں آفتاب بیگ اپنی سماجی و کمیونٹی خدمات کے حوالے سے اہم مقام کے حامل ہیں۔ کرونا وائرس کی ہولناکیوں اور شدید اثرات کے تناظر میں انہوں نے کرونا وائرس کے آغاز سے ہی کمیونٹی خدمت کا ایک سلسلہ شروع کیا جس میں اس وباءکے باعث وسائل کی تنگی اور معاشی مسائل سے دوچار کمیونٹی و افراد و خاندانوں کو تیار شدہ فوڈ تقسیم کرنے کا نیک اور باعث اجر سلسلہ جاری و ساری ہے۔ مونٹیز بینکوئٹس کی جانب سے 703 ساﺅتھ پارک روڈ، بینسی ول الینائے 60106 پر روزانہ 600 افراد کو تیار شدہ خوراک کے پیکٹس مفت تقسیم کئے جاتے ہیں۔ آفتاب بیگ کے مطابق رمضان المبارک میں افطار عشائیہ کے پیکٹس روزہ داروں کو تقسیم کئے جائینگے اور یہ سلسلہ 30 جون تک جاری و ساری رہے گا۔ آفتاب بیگ کے اس جذبہ¿ خیر سگالی کو کمیونٹی میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان نیوز شکاگو آفتاب بیگ کے اس نیک کام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔