محفل کا اختتام محترم حامد امروہوی کی اجازت اور محبوب علی خاں کی دعا سے ہوا
شکاگو(پاکستان نیوز) سخنور شکاگو کے زیرِ اہتمام ایک عالمی نعتیہ مشاعرہ ہفتہ 18اپریل 2020ءکی شام 8 بجے منعقد کیاگیا۔ رمضان کے مقدس ماہ کی آمد کی مناسبت سے یہ مشاعرہ حمدونعت کے لئے مختص تھا۔ یہ عالمی نعتیہ مشاعرہ بھی سخنور شکاگو کے پہلے آن لائن مشاعروں کی طرح بے حد کامیاب رہا۔ اس مشاعرے میں پاکستان، انڈیا، کینیڈا اور امریکہ کی مختلف ریاستوں سے معزز شعراءِ کرام نے شرکت کی۔ شکاگو کی تاریخ کے اس پہلے آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرے کے انعقاد پر شکاگو کے مشہور شاعر عابد رشید صاحب قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اپنی انتھک محنت سے اس نعتیہ مشاعرے کو بھی کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس مشاعرہ کے تکنیکی انتظامات پہلے کی طرح بہت بہتر تھے مختلف ممالک کے شعراءکو نہایت عمدگی سے سخنور شکاگو کے پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا۔ مشاعرے کی ترتیب اور پیشکش نہایت منظم رہی۔ عابد رشید صاحب نے نہایت عمدگی سے مشاعرے کی نظامت کی۔ نظامت کے ساتھ ساتھ انہوں نے تکنیکی معاملات کو بھی بحسن و اسلو بی سنبھالا۔ کورونا کے وبائی مرض کے باعث جہاں شکاگو میں تمام ادبی سرگرمیاں ہنوز بند ہیں سخنور شکاگو کے ان آن لائن مشاعروں نے ادبی دنیا کو بہت عمدگی سے متحرک کیا ہوا ہے۔ اس محفل مشاعرہ کی صدارت شکاگو کی ایک معتبر ادبی شخصیت محترم حامد امروہوی صاحب نے کی۔ حامد امروہوی نعتیہ شاعری کے حوالے سے ایک نہایت بلند اور معتبر عالمی اور علمی مقام رکھتے ہیں۔ محفل کا آغاز جناب واصف مولجی نے سورة مزمّل کی آیات کی تلاوتِ سے کیا۔ جن شعراءنے شکاگو سے مشاعرے میں شرکت کی ا±ن میں محترم ڈاکٹر توفیق انصاری، محترم ڈاکٹر منیر الزماں منیر، محترم شاہ نعیم الدین نعیمی، جناب حشمت سہیل، جناب رشید شیخ، جناب نذر نقوی ، جناب عابد رشید ، محترمہ غوثیہ سلطانہ ، جناب محبوب علی خان، جناب کاشف حیدر، جناب ساجد چودھری، محترمہ سیما عابدی، ڈاکٹر افضال الرحمن افسر ، کیلیفورنیا سے ڈاکٹر تقی حیدر، جناب محمد اسلم، جناب اشرف گِل، کینیڈا سے جناب حِشام سید،انڈیا سے جناب رو¿ف خیر، جناب ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، جناب عزیز بلگامی، جناب عبدالرحمٰان سلیم، محترمہ شمشاد جلیل شاد اور پاکستان سے جناب طاہر حنفی کے نام شامل ہیں۔ محفل کا اختتام محترم حامد امروہوی کی اجازت اور محبوب علی خاں کی دعا سے ہوا۔ آن لائن عالمی نعتیہ مشاعرہ شکاگو کے آن لائن مشاعروں کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل تھا جسے کامیابی سے عبور کرنے پر عابد رشید صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ لاک ڈاو¿ن کے ان حالات میں ادبی سرگرمیوں کو بحال رکھنا واقعی ایک قابلِ ستائش اقدام ہے۔ اگلا آن لائن مشاعرہ عیدِ سعید کی مناسبت سے عید مِلن مشاعرہ ہوگا۔ یہ مشاعرہ بتاریخ 3۔ مئی، بروز ہفتہ، شام 9 بجے منعقد کیا جائیگا۔ شرکت کے لئے عابد رشید صاحب سے ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔