پاکستانی نژاد طالبعلم نے امریکہ میں صدارتی ایجوکیشن ایوارڈجیت لیا

0
38

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستانی نژاد طالبعلم نے امریکا میں صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ جیت لیا، شاہ زین آفریدی نے نیو جرسی کے فلپ جی وروم اسکول میں گریڈ 8 تک اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی طالب علم شاہ زین آفریدی کو یو ایس پریزیڈنٹ ایجوکیشن ایوارڈ 2023 شاندار تعلیمی کیرئیر کے اعتراف میں نوازا گیا۔ شاہ زین آفریدی کو شاندار تعلیمی کیرئیر پر ہائی ٹیک اسکول نیوجرسی میں اسکالرشپ کی بنیاد پر داخلہ بھی مل گیا ہے جہاں وہ بغیر کوئی فیس ادا کیے اپنا شاندار تعلیمی سفر جاری رکھیں گے۔ شاہ زین کا تعلق کوئٹہ کی ایک آفریدی فیملی سے ہے اور انہوں نے اپنی شاندار کامیابی کا کریڈٹ والدہ کو دیا ہے۔ شاہ زین آفریدی کا کہناتھا کہ تعلیم کے میدان میں کامیابی والدہ کی رہنمائی اور سخت محنت کی وجہ سے حاصل کی۔ اس سے قبل ان کی بڑی بہن عیشل کو بھی شاندار تعلیمی کیرئیر پر امریکی صدارتی ایجوکیشن ایوارڈ سے نوازا جاچکاہے ۔۔ ہم اپنے پاکستانی بیٹے کو اور ان کے محب وطن والدین کو سلام کرتے ہیں جنہوں نے بیرون ملک میں رہتے ہوئے اپنے وطن پاکستان کے نام کو بلند کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here