ریپبلکن پارٹی کے امیدوار پاکستانی نژاد عامر سلطان فتح کیلئے پرامید

0
19

اسلام آباد(پاکستان نیوز) امریکی جنرل انتخابات میں نیویارک اسمبلی کے لئے پاکستانی نژاد عامر سلطان کی بھرپور انتخابی مہم پاکستانی کمیونٹی کیلئے دلچسپی کا باعث بن گئی ، امریکہ میں پانچ نومبر کو ہونے والی صدارتی انتحاب کی گہما گہمی اب اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ صدارتی انتحاب کیساتھ ساتھ امریکی ایوان نمائندگان اور اسٹیٹ اسمبلی کے انتحابات کے سلسلے میں بھی سینکڑوں امیدوار اپنی انتحابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ عامر سلطان ریپبلکن پارٹی کی طرف سے نیویارک اسمبلی کے حلقہ 10 میں نہ صرف اپنی بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں بلکہ فتح کے لئے بھی پرامید ہیں۔ عامر سلطان ریپبلکن پارٹی کی طرف سے دوسری دفعہ الیکشن میں کھڑے ہوے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانیوں، جنوبی ایشیائی کمیونٹی اور سفید فارم امریکی شہریوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ انھیں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق بھی حاصل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here