نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی کمیونٹی کی معروف کاروباری شخصیت شکیل شیخ کے صاحبزادے کیون شکیل کوویسٹ بری میں بطور ٹی ایل سی ہیڈ تعینات کر دیا گیا ہے ، کیون شکیل کو میئر پیٹرکیوارالو کی تجویز پر ویسٹ بری میں ٹی ایل سی کا ہیڈ مقرر کیا گیا ہے، کیون شکیل اس عہدے پر تقرری حاصل کرنے والے پہلے مسلمان ہیں ، اس موقع پر کیون شکیل کا کہنا تھا کہ محنت کے ذریعے سب کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے ، اس موقع پر شکیل شیخ نے کہا کہ میں خود بھی نیویارک میں ٹیکسی چلاتا تھا ، آج میرا بیٹا اچھے عہدے پر تعینات ہوا ہے ۔