واشنگٹن(پاکستان نیوز) ایوان نمائندگان نے غیر امریکیوں کے ساتھ قومیت کی بنیاد پر تعصب کو روکنے کے لیے ’’نو بین ‘‘ ایکٹ منظور کرلیا، ایوان نمائندگان میں اس بل کو 208 کے مقابلے میں 218 ووٹوں سے منظور کیا گیا، صرف ایک ریپبلکن نے بل کی حمایت کی۔اس بل کے تحت صدر کے غیر ملکیوں کو امریکہ میں داخلے سے روکنے یا ان پر پابندی عائد کرنے کے اختیار کو ختم کردیا جائے گا۔امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل (سی اے آئی آر) نے اس ایکٹ کی منظوری کا خیرمقدم کیا اور اس اقدام پر تیزی سے عمل درآمد پر جوڈی چو اور ایوان کے ڈیموکریٹک قیادت کا شکریہ ادا کیا۔