23سال تک مارگیج نہ ادا کرنیوالے شخص کو گھر خالی کرنیکا حکم

0
157

نیویارک (پاکستان نیوز)عدالت نے 23 سال قبل گھر خریدنے والے شخص کو مارگیج کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے گھر چھوڑنے کا حکم دے دیا ، گھر مالک کی جانب سے عدالت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے وہ مکمل ادائیگی کرنے سے قاصر ہے لیکن جج کے مطابق گھر 23 سال پرانا ہے جبکہ کرونا کو آئے دو سال ہوئے ہیں اس لیے ان کو کرونا پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی ہے ، 52 سالہ گرمیت ہنسپال نے 1998 میں 3بیڈ رومز پر مشتمل گھر کو دو لاکھ نوے ہزار ڈالر میں خریدا تھا لیکن مجموعی رقم کی ادائیگی قسطوں میں طے پائی تھی جو کہ 23 سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے ۔ عدالت میں وکیل نے موقف اپنایا کہ ہنسپال کرایہ دار نہیں ہے کہ اسے کرونا پروٹیکشن دی جائے ، اس نے 23 سال قبل گھر خریدا تھا جس کی اب تک ادائیگی مکمل نہیں ہو سکی ہے جبکہ ہنسپال متعدد مرتبہ بینک کرپسی بھی فائل کر چکا ہے ۔ عدالت نے ہنسپال کو گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here