واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی حکومت کے بعد اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر اداروں کے داخلی معاملات بری طرح متاثر ہوئے ہیں ، اس وقت امریکی اسٹیبلشمنٹ اپنے ہی سائے سے ڈر رہی ہے اور ٹرمپ کے مخالفین بھی اپنے حق دفاع کے حوالے سے شش و پنچ کا شکار ہیں ، سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے کہا کہ ڈیموکریٹس اپنی پارٹی کی بنیاد پر اقدامات کرنے کی بجائے اس پر شش و پنچ کا شکار ہیں۔