اسرائیل کی حمایت، مسلم گروپ کا ٹرمپ اور کملا کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

0
8

واشنگٹن(پاکستان نیوز) اسرائیل کی حمایت پر مسلم گروپ نے ٹرمپ اور کملا کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ دونوں رہنما امریکی انتخاب میں عرب شہریوں حمایت سے محروم ہو گئے دوسری جانب سابق صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ کملا ہپرس بار سکتی ہیں، تفصیلا ت کے مطابق عرب امریکن پولیٹیکل ایکشن کمیٹی اے اے پی اے سی) نے کہا ہے کہ وہ ڈیموکریٹک نائب صدر کملا ہیرس یار پبلکن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت نہیں کرے گی۔ کمیٹی نے غزہ اور لبنان کی جنگوں میں دونوں کی طرف سے اسرائیل کی اندھا دھند حمایت کو اس کی وجہ قرار دیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق پانچ نومبر کے امریکی انتخابات پہلی بار ہوں گے جب 1908 میں گروپ کے آغاز کے بعد سے اے اے پی اے سی نے کسی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے ۔ یہ عام طور پر ڈیموکریٹس کی حمایت کرتا ہے رائے عامہ کے جائزوں میں ہیرس اور ٹرمپ کے در میان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا ہے۔ امریکیوں نے 2020 میں صدر جو بائیڈن کی زبردست حمایت کی تھی لیکن وہ اسرائیل کے لیے امریکی حمایت کے صریح مخالف رہے ہیں۔ اس کے باعث ان کی ڈیموکریٹس کی حمایت ختم ہوگئی ہے۔ ٹرمپ کے ماضی کے بیانات اور ان کے دور حکومت میں مسلم اکثریتی ممالک کو نشانہ بنانے والی سفری پابندی کی پالیسی کی وجہ والی سے اس کمیونٹی سے انہیں تاریخی طور پر کم منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ ہیرس اور بائیڈن کی طرح ٹرمپ بھی اسرائیل کے واضح حامی رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اگر عرب اور مسلم امریکیوں نے ووٹ نہ دیا یا کسی تیسرے فریق کو دیا تو ہیرس کی کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان کمیونٹیز میں سے کئی لوگوں کے غزہ اور لبنان کی جنگوں میں رشتہ داروں ہلاک ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ یا پیرس دونوں کو ہی ووٹ نہ دیں۔ ایڈولیسی گروپ انٹیج ایکشن جیسے بعض نے ٹرمپ کو ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے ہیرس کی حمایت کی ہے۔ اے پی اے سی نے ایک بیان میں کہا گیا، دونوں امیدواروں نے غزہ میں نسل کشی اور لبنان میں جنگ کی حمایت کی ہے۔ ہم اپنا ووٹ ڈیموکریٹ کملا ہیرس یا ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں دے سکتے جو آنکھیں بند کر کے محرم اسرائیلی حکومت کی حمایت کرتے ہیں۔ دریں اثنا سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ووٹرز کے باہر نہ نکلنے کی صورت میں امریکی صدارتی انتخابات کی ڈیموکریٹ امید وار کملا ہیرس کے ہارنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا میں خطاب کرتے ہوئے بل کلنٹن نے کہا کہ کملا ہیریس کا معاشی پلان ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر ہے ممکن ہے یہ ریاست پورے الیکشن کے نتائج کو طے کر دے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 ریاستیں ایسی ہیں جہاں انتہائی کانٹے کا مقابلہ ہے سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم تمام ریاستیں ہار سکتے ہیں اور جیت بھی سکتے ہیں۔ بل کلنٹن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہارے تو ری پبلکنز کو نقصان نہیں ہو گا جبکہ کملا ہاریں تو ڈیموکریٹس کو نقصان ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here