چندی گڑھ (پاکستان نیوز) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت خالصتان ریفرنڈم میں تارکین وطن سکھوں کی زبردست شرکت سے سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اوراس نے پنجاب اور دیگر ریاستوں میں سکھ برادری کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پنجاب میں پولیس نے ایک چھاپے میں کم از کم دو سکھوں کو بیرون ملک سے حمایت حاصل کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعوی کیا کہ زیر حراست افراد کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما لکھبیر سنگھ کے لیے کام کر رہے تھے۔