پاکستان روسی اور چینی کرنسی میں تجارت کا خواہاں

0
210

اسلام آباد (پاکستان نیوز) ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے پریشانی پاکستانی حکام نے روس اور چین سے ان کی کرنسی میںتجارت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ، ٹریڈ ہاؤس آف پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر زاہد علی خان نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان میں روس کے ساتھ روبل اور چینی یوآن میں تجارت کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔روس پاکستان بزنس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی خان نے کہا کہ ہم اب بھی ڈالر میں تجارت کر رہے ہیں، جو کہ ایک مسئلہ ہے، ہم روبل یا یوآن میں تجارت کے معاملے پر غور کر رہے ہیں، لیکن اس معاملے کو ابھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔روسی اور چینی تاجر پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں جس میں کیمیکل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات شامل ہیں۔ مستقبل قریب میں، ہم روس اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی ترقی کے بہت بڑے امکانات دیکھ رہے ہیں۔ روس کیمیائی مصنوعات، تکنیکی مصنوعات، کاغذ برآمد کرتا ہے، ہمیں دواسازی کی ضرورت ہے۔ یہ وہ مسائل ہیں جن پر اب کام کیا جا رہا ہے،مارچ میں، اسلام آباد نے ماسکو کے ساتھ 20 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کے ساتھ ساتھ قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے ایک بڑے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس وقت کے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے فروری میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here