فلوریڈا(پاکستا ن نیوز) فلوریڈا کے ٹریفک حادثے نے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے جب 2ریاستوں سے ٹریفک لائسنس لینے والے بھارتی ٹرک ڈرائیور ہرجندر سنگھ نے موڑ کاٹتے ہوئے منی وین کو رکنے کو موقع دیئے بغیر ہوا میں اچھال دیا ، تین افراد موقع پر چل بسے ، ہرجندر سنگھ نے 12 میں سے صرف دو سوالوں کے صحیح جواب دئیے جب 12 اپریل کے حادثے کے بعد فیڈرل موٹر کیریئر سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے انگریزی زبان کی مہارت کے لیے ٹیسٹ کیا گیا۔یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن (DOT) کے مطابق جب ہائی وے کے نشانات اور ان کے معنی پڑھنے کو کہا گیا تو سنگھ اسے دکھائے گئے چار نشانوں میں سے صرف ایک کی شناخت کر سکے، ہرجندر سنگھ نے 12 میں سے صرف دو سوالوں کے صحیح جواب دیے جب 12 اپریل کے حادثے کے بعد فیڈرل موٹر کیریئر سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی طرف سے انگریزی زبان کی مہارت کے لیے ٹیسٹ کیا گیا۔ان ناکامیوں کے باوجود، سنگھ جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 2018 میں غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے تھے کو کیلیفورنیا اور واشنگٹن ریاست میں کمرشل ڈرائیونگ لائسنس (CDL) دیے گئے تھے۔ ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری شان ڈفی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ ایک قابل تدارک سانحہ تھا جو براہ راست لاپرواہی کے فیصلوں کی وجہ سے ہوا اور قابل نفرت ناکامیوں کی وجہ سے ہوا۔غیر نفاذ اور بنیاد پرست امیگریشن پالیسیوں نے ٹرکنگ کی صنعت کو ایک لاقانونیت میں تبدیل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں نااہل غیر ملکی ڈرائیور 40 ٹن گاڑیوں کو چلانے کے لیے غلط طریقے سے لائسنس حاصل کر رہے ہیں۔اس حادثے کے بعد غیرملکی ٹرک ڈرائیورز کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، حادثہ انڈین ٹرک ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا،جس کے دوران تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ غیرملکی ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ویزوں کے اجرا پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر اعلان کیا کہ آج سے غیرملکی کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ورک ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیرملکی ڈرائیوروں کی بڑھتی ہوئی تعداد امریکی سڑکوں پر لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے اور مقامی ڈرائیوروں کے روزگار کو متاثر کر رہی ہے۔انڈین شہری ٹرک ڈرائیور ہرجندر سنگھ نے ہائی وے پر ڈرائیونگ کے دوران غلط یوٹرن لیا۔ ڈائیور کی اس غفلت کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرا گئیں اور تین شہری ہلاک ہو گئے۔ڈرائیور ہرجندر سنگھ غیرقانونی طور پر میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہوا تھا جبکہ حادثے کے بعد انگریزی زبان کا ٹیسٹ پاس کرنے میں بھی ناکام رہا۔یہ کیس اس قدر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا کہ ری پبلکن حکام نے اسے سیاسی مسئلہ بنا دیا۔ حتی کہ ریاست فلوریڈا کی نائب گورنر خود امیگریشن ایجنٹس کے ہمراہ کیلیفورنیا گئیں تاکہ ملزم ہرجندر سنگھ کو تحویل میں لے سکیں۔ملزم ڈرائیور نے ڈیموکریٹک پارٹی کی زیرِقیادت ریاست کیلیفورنیا سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا تھا۔ یہ بات سامنے آنے کے بعد صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ڈیموکریٹ ریاستی حکومت پر تنقید میں مزید اضافہ ہوا۔ٹرمپ حامیوں نے الزام لگایا کہ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم اس حادثے کے ذمہ دار ہیں کیونکہ ان کی ریاست نے ہرجندر سنگھ کو لائسنس جاری کیا۔ گورنر آفس نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہرجندر سنگھ کو ورک پرمٹ جاری کیا تھا جبکہ کیلیفورینا ریاست نے اس گرفتاری میں مکمل تعاون کیا۔










