واشنگٹن(پاکستان نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکی ایما پر بھارت میں سرمایہ کاری کیلئے خطیر رقم خرچ کررہے ہیں ، واشنگٹن میں بھارتی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دوست مسلم ممالک کو توڑنے کے لیے امریکی یہودی اثر ورسوخ کو استعمال کرنے کا مقصد یہی ہے کہ مستقبل میں بھارت معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط اور مستحکم ہو کر چینی یلغار کا احسن طریقے سے مقابلہ کر سکے ، ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں سعودی سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد السطی نے ایک نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ سال فروری میں پیٹرولیم ، زراعت سمیت کئی دیگر شعبوں میں بھارت میں ایک سو بلین ڈالر کے جن منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔