67سال بعد پہلی مرتبہ خاتون کی سزائے موت پر عملدرآمد

0
172

نیویارک(پاکستان نیوز)امریکہ میں قتل کے جرم میں موت کی سزا پانے والی خاتون لیسا مونٹگومری کو بدھ کے روز مہلک انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا گیا۔سپریم کورٹ کی طرف سے ان کی سزا کو موخر کرنے کے حکم کو واپس لینے کے بعد ریاست انڈیانا کے ٹیری ہیٹی جیل میں ان کو مہلک انجیکشن لگا دیا گیا۔قتل کے جرم کا ارتکاب کرنے والی اس امریکی خاتون کے مقدمے میں اس وجہ سے بھی غیر معمولی عوامی دلچسپی دیکھنے میں آئی کیونکہ مجرمہ کے وکلا کا کہنا تھا کہ ان کی موکلا بچپن میں ظلم اور زیادتی کا شکار رہی ہیں اور ان کی ذہنی حالت درست نہیں ہے۔باون سالہ مجرمہ پر سنہ 2004 میں امریکی ریاست میزوری میں ایک حاملہ عورت کا پیٹ چاک کر کے اس کے بچے کو نکال کر بچے کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ مقتولہ کی شناخت بوبی جو سٹینٹ کے نام سے ہوئی تھی اور ان کی عمر اس وقت 23 برس کی تھی۔بوبی جو سٹینٹ کا پیٹ چاک کیے جانے کے بعد ان کے جسم سے سارا خون بہہ گیا اور ان کی موت واقع ہو گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here