(USACPL کے زیر اہتمام)نیوجرسی کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ،رمضان نائٹ کرکٹ کیلئے ٹیموں کی ڈرافٹنگ

0
94

مدثر صفدر کی صدارت میں اجلاس کے دوران آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران ،ٹیموں کے کپتانوں کی شرکت ، مجموعی طور پر24ٹیمیں حصہ لیںگی
ہر ٹاپ ٹیم میچز جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنائے گی، تمام میچ یکم مئی کو Tinton Falls کے خوبصورت میدان میں کھیلے جائیں گے
سیمی فائنل اور فائنل Tinton Falls کے گرائونڈ میں ہفتہ آٹھ مئی کو رات دس بجے کھیلے جائینگے،فاتح ٹیم کو ٹرافی اور دو ہزار ڈالر کیش ملیں گے

نیوجرسی(پاکستان نیوز) امریکہ میں کرکٹ کی سب سے بڑی پہچان USACPL اور نیوجرسی کرکٹ کونسل کا خصوصی سالانہ چیمپئن چیلنج کپ اجلاس ہو اجس میں تمام کرکٹ کی ٹیموں کے کپتان اور آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ ’’رمضان میں یہ واحد ٹورنامنٹ ہوتا ہے جس کیلئے‘‘ کرکٹ کے شوقین اور کھلاڑی بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔ اجلاس کی صدارت آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر برادر مدثر صفدر نے کی اور ہر ٹیم کے کپتان نے تمام شرکاء کے سامنے پرچیوں کے ذریعے ڈرافٹنگ کی۔ ٹورنامنٹ میںٹیمیں سات مختلف ریاستوں سے شرکت کرتی ہیں اور ٹورنامنٹ کو آٹھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے اس طرح کل 24 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شریک ہوتی ہیں۔ مختلف ریاستوں سے ٹیمیں شریک ہوتی ہیں جن میں نیویارک، نیوجرسی، کنٹیکٹی کٹ، پنسلوینیا، میسا چوسسٹن، اور میری لینڈ شامل ہیں۔ مدثر صفدر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹاپ ٹیم اپنے میچ جیتنے کے بعد کوارٹر فائنل میں جائے گی ۔یہ تمام ابتدائی میچ یکم مئی کو Tinton Falls کے خوبصورت میدان میں کھیلے جائینگے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل کے میچ Tinton Falls کے گرائونڈ میں ہفتہ آٹھ مئی کو رات دس بجے کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا انعام ٹرافی ارو دو ہزار ڈالر کیش ہونگے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو بھی انعامات دیئے جائینگے۔ بہترین بائولر، بہترین بلے باز، بہترین فیلڈر اور اس کے علاوہ مین آف دی میچ کیلئے بھی انعام رکھا گیا ہے۔ نیوجرسی کے ریسٹورنٹ میں اجلاس کے بعد لذیذ افطاری و ڈنر سے شرکاء کی تواضع کی گئی تمام شرکاء نے برادر مدثر صفدر اور تمام آرگنائزنگ ٹیم کا شکریہ ادا کیا، مدثر صفدر نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ امریکہ میں کرکٹ کی پروموشن کیلئے خود بھی تشریف لائیں اور اپنے بچوں کو بھی ساتھ لائیں تاکہ انہیں کرکٹ بارے معلومات حاصل ہو سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here