کرونا ویکسین: ٹرمپ نے نئی تاریخ رقم کرنے کا دعویٰ کردیا

0
149

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کرنے کا دعویٰ کردیا، ایک اور دوا ساز کمپنی کی طرف سے کورونا وائرس کی ویکسین کے اعلان پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ رقم کرنے کا دعویٰ کردیا۔ امریکا کی ایک اور دواساز کمپنی کی 95 فیصد مو¿ثر کورونا ویکسین کے اعلان پر صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک اور ویکسین کا ابھی اعلان کیا گیا جو 95 فیصد مو¿ثر ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تاریخ دان یاد رکھیں یہ تمام ایجادات جو وبا کو ختم کریں گی میری نگرانی میں ہوئی ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ایک اور ویکسین کے ٹرائل کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق نئی ویکسین وبائی مرض کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ یہ نئی ویکیسن امریکی دو اساز کمپنی ماڈرنا نے تیار کی ہے جس کے مرض سے تحفظ کی شرح 30 ہزار افراد کے ٹرائل کے نتائج سے اخذ کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here