اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں مہنگائی کو ملک کا اہم ترین مسئلے کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں 5 فیصد کمی سامنے آگئی، اپسوس پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا، نئے سروے میں مہنگائی پر 53 فیصد پاکستانیوں نے شدید پریشانی کا اظہار کیا جبکہ 20 فیصد نے بیروزگاری کو دوسرا بڑا مسئلہ بتایا، سروے کے مطابق بیروزگاری کو بڑا مسئلہ سمجھنے والوں میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ غربت پر 5 فیصد پاکستانیوں کی تشویش برقرار ہے۔