کینیڈا: سٹڈی پرمٹس میں 35 فیصد کمی

0
9

اوٹاوا (پاکستان نیوز) کینیڈا کی حکومت نے غیرملکی طلبا کے سٹڈی پرمٹس کی تعداد کو مزید کم کرنے اورغیرملکی کارکنوں سے متعلق قوانین کو بھی سخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ایکس پر کہا کہ ہم رواں سال غیر ملکی طلبا کو دیئے جانے والے پرمٹس میں 35 فیصد کمی لا رہے ہیں اور آئندہ سال اس تعداد میں مزید 10 فیصد کمی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن ہماری معیشت کے لیے فائندہ مند ہے لیکن جب برے لوگ نظام کا غلط استعمال کرتے ہیں اور طلبا کا فائدہ اٹھاتے ہیں تو ہم کریک ڈائون کرتے ہیں۔ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق کینیڈا نے 2023 میں پانچ لاکھ9 ہزار 390 اور 2024 سے پہلے سات ماہ میں ایک لاکھ 75 ہزار 920 پرمٹس کی منظوری دی۔ نئے اقدام سے 2025 میں جاری ہونے والے بین الاقوامی سٹڈی پرمٹس کی تعداد کم ہو کر چار لاکھ 37 ہزار ہو جائے گی۔ رواں سال جنوری میں کینیڈا میں امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے کہا تھا کہ کینیڈا ملک میں بین الاقوامی طلبا کی محدود تعداد کو رہنے کی اجازت دینے پر غور کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here