پاکستان ؛ 10 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

0
52

نیویارک(پاکستان نیوز) گذشتہ 5سال کے دوران پاکستان میں 9 9. ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی ہے جبکہ اس دوران ایف ڈی آئی کا انخلا 4۔ 74 ارب ڈالر رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2020تا مالی سال 2024 کے دوران پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں چین سرفہرست رہا ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس عرصہ کے دوران 2۔ 65ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی گئی جو گدشتہ 5 سالوں میں پاکستان میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کے 26۔ 8 فیصد کے مساوی ہے۔ اس طرح ایف ڈی آئی کے انخلا میں بھی چین سرفہرست رہا اور مالی سال 2020 تا 2024 کے دوران 942ملین ڈالر کا انخلا ہوا جو اس عرصہ میں بیرون ملک منتقل ہونے والی رقوم کے 19۔ 97 فیصد کے مساوی ہے۔ مالی سال 2023 کے مقابلہ میں مالی سال 2024 کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 0۔ 27ارب ڈالر یعنی 16۔ 56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔دوسری جانب اسی عرصہ کے دوران ایف ڈی آئی کے انخلا میں 0۔ 159ارب ڈالر یعنی 14۔ 45فیصداضافہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایف ڈی آئی کا انخلا 2023 کے0۔ 941ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2024 کے دوران 1۔ 1ارب ڈالر تک بڑھ گیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here