PIA کا ٹورنٹو ائیرپورٹ پر مسافروں کیساتھ ہتک آمیز رویہ

0
51

ٹورانٹو(پاکستان نیوز) پاکستانی مسافروں کے ساتھ ٹورانٹو ائیر پورٹ پر سوتیلی ماں جیسا سلوک، پاکستانی کمیونٹی نے وزیر مواصلات سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ عرصہ دراز سے ٹورنٹو ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی طرف سے تعینات کاونٹر انچارج فائزہ نامی خاتون نے انڈین سپروائزر بھاسکر جو پاکستانی کاونٹر کی بھی نگرانی کرتا ہے اْس کے ساتھ مل کر نہ صرف پاکستانی مسافروں کو ہراساں کرنا، مس گائیڈ کرنا اور اْن کے ساتھ ہتک آمیزہ سلوک کرنا اپنا معمول بنا لیا ہے۔ جس سے کمیونٹی میں تشویش کی لہر دور گئی ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان سفر کرنیوالے ایک مسافر محمد افضل بٹ اور ایک خاتون شگفتہ نے بتایا کہ پی آئی اے کے کاؤنٹر پر پہنچ کر ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم کسی دشمن ملک کے کاؤنٹر پر موجود ہوں۔جہازوں کی اندرونی حالت اتنی ناقص ہے کہ ایک بھی سکرین نہیں چل رہی، کچھ علم نہیں ہوتا کہ فلائٹ کہاں تک پہنچی ہے، چودہ چودہ گھنٹے کی فلائٹس میں ماسوائے سونے اور بور ہونے کے کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ عملے کے پاس مسافروں کی بنیادی ضروریات کا سامان بھی نہ ہونے کے برابرہوتا ہے۔ وہیل چیئر کے حامل مسافر کی تو حالت زار اس سے بھی بھیانک صورت اختیار کر جاتی ہے جب ان سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ پی آئی اے پر بغیر اٹینڈنٹ کے سفر نہیں کر سکتے۔ حالانکہ دنیا میں کوئی بھی ایئر لائن کسی وہیل چیئر والے مسافر کو ایسا کرنے کا نہیں کہتے مگر پی آئی اے کے عملے کا ہتک آمیز رویہ روز بروز بھیانک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔ سید علی شاہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل پی آئی اے سے سفر کرنے کا اتفاق ہوا جب کاؤنٹر پر پہنچے تو وہاں موجود ایک لڑکی جس نے فائزہ نام کا بیج لگا رکھا تھا اس کا رویہ انتہائی ہتک آمیز تھا جس پر میں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ کبھی بھی پی آئی اے سے سفر نہ کروں گا۔ حاجی مرزا طاہر کے مطابق ہم اپنے وطن عزیز کی ائیر لائن سے سفر کرنا اپنے لئیے باعث عزت تصور کرتے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے ایسے لگا جیسے ہم نے پیسے دے کر اپنے لئیے ٹکٹ نہیں بلکہ ذلت خریدی ہو۔ پاکستان مسلم لیگ ( ق) کینیڈا کے صدر غوث ڈار المعروف ننھا بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصہ سے پاکستانی کمیونٹی کے لوگ مجھ سے رابطہ کر کے شکایات کر رہے تھے جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیئے باعث تشویش ہے۔ لہذا ہم نے ٹورنٹو میں پاکستانی کمیونٹی کے راہنماوں اور شکایات کنندگان کی میٹنگ بلائی جس میں پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کاونٹر انچارج فائزہ کو فی الفور تبدیل کرئے ورنہ ہم پی آئی اے کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیں گئے۔ ہمیں اس بات پر بھی سخت تشویش ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے بھاسکر نامی شخص کو کس طرح ہماری وطن عزیز کی ائیر لائن کے کاؤنٹر پر تعینات کیا گیا ھے۔ پاکستان مسلم لیگ ق ٹورنٹو کے جنرل سیکرٹری فیصل چیمہ نے کہا کہ ہم برداشت نہیں کر سکتے کہ پاکستانٹی کمیونٹی خصوصاً مسافر خواتین کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here