حوثیوں نے 24 پاکستانیوں سمیت 27 یرغمالیوں کو رہا کر دیا: محسن نقوی

0
94

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے 24 پاکستانیوں سمیت 27 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایل پی جی ٹینکر پر ڈرون حملے کے بعد حوثیوں نے پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی ٹینکر میں کیپٹن مختار اکبر سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی موجود تھے،حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک میں آگ لگ گئی تاہم آگ کو عملے نے بجھا دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ خرم آغا، وزارت داخلہ کے حکام ،عمان میں پاکستانی سفیر نوید بخاری، ان کی ٹیم ، سعودی عرب کے رفقائ کار اور پاکستان کے سکیورٹی اداروں کا غیر معمولی حالات میں دن رات کام کرکے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی کو ممکن بنانے پر دل کی اتہاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ حوثیوں نے ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا ہے اور اب وہ یمن کی سمندری حدود سے باہر جا چکے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here