پاکستان کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے :الانگوپیچو موتو

0
196

اسلام آباد(پاکستان نیوز)عالمی بینک نے کہا ہے کہ اقتصادی بحالی کے عمل میں پاکستان کیلئے برآمدات میں تنوع اور اضافہ ناگزیر ہے۔یہ بات پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگوپیچوموتو نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ اور منسلکہ آرٹیکل میں کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے جھٹکوں کے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں اور اس وبا سے پاکستان کی برآمدات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے، مئی کے مہینہ میں پاکستانی برآمدات کا حجم1.39ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ وبا نے دنیا میں رابطہ کاری، کھپت اور پیداوار پر اثرات مرتب کئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here