نسلی تعصب کی بحث پر فائرنگ، 24سالہ لڑکی جان کی بازی ہار گئی

0
115

نیویارک (پاکستان نیوز) معاشرے میں بڑھتی نسل پرستی اور تعصب کے واقعات پر بحث کے دوران فائرنگ سے انڈیانا سے تعلق رکھنے والی 24سالہ جسیکا ڈوٹی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ، تفصیلات کے مطابق انڈیاپولس میں نہر کنارے انڈیانا سے تعلق رکھنے والی جسیکا اپنے منگیتر اور 2 دوستوں کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے نسل پرستی پر بحث کر رہے تھے کہ ساتھ میں موجود دوسرے گروپ نے بھی اس پر اپنے خیالات کا اظہار شروع کر دیا ، دونوں گروپس میں کافی دیر تک بحث کے بعد بات آخر کار ختم ہو گئی جس کے ایک دو منٹ بعد کسی نے اچانک سے فائرنگ کی اور جسیکا اندھی گولی کا شکار بن کر زندگی کی بازی ہار گئی ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here