50ہزار ڈالرز بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈائمنڈ کارڈ

0
74

اسلام آباد(پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے سالانہ50ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے مراعات اور ڈائمنڈ کارڈ دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر عائد دو فیصد فائنل ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرمبادلہ کارڈز کی کیٹگری میں ایک نئے ”ڈائمنڈ کارڈ” کا اجرا کیا جا رہا ہے۔ یہ کارڈ سالانہ 50ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈائمنڈ کارڈ رکھنے والوں کو غیر ممنوعہ بور اسلحے کا ایک لائسنس دیا جائے گا جبکہ اہم سرکاری شخصیات کو دیا جانے والا آفیشل پاسپورٹ بھی فراہم کیا جائے گا اور ایسے پاکستانیوں کو سفارتخانوں و قونصل خانوں تک ترجیح بنیاد پر رسائی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ایئرپورٹس پر ڈائمنڈ کارڈ رکھنے والوں کو فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ریمیٹینسی کارڈ رکھنے والوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لئے سٹیٹ بینک کے ذریعے سکیم کا اجرا کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here