پاکستانی امریکن کاشف حسین کی بطور ڈپٹی پبلک ایڈووکیٹ نیویارک تقرری کی ہیٹرک

0
13

نیویارک (پاکستان نیوز ) نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز نے تیسری بار پاکستانی امریکن کاشف حسین کو ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ نیویارک سٹی برائے انفرا سٹرکچر اینڈ انوائرمنٹل جسٹس مقرر کر دیا ہے۔کاشف حسین نے ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ بننے کی اپنی ہیٹرک مکمل کر لی ہے۔ وہ پہلی بار 2019میں ، پھر2021اور سال 2025میں ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ مقرر ہو ئے ہیں۔
کاشف حسین نے میکنیکل انجئیرنگ کی ہے اور ان کا مختلف اداروں میں خدمات انجام دینے کا وسیع تجربہ ہے۔واضح رہے کہ نیویارک سٹی کا پبلک ایڈوکیٹ آفس ، ایک نان مئیرل ایجنسی ہے جسے سٹی کے معاملات پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کا اہم اختیار حاصل ہے۔کاشف حسین نے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان پر تیسری بار اعتبار کیا اور انہیں بطور ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ خدمات انجام دینے کا مواقع فراہم کیا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے بھی کاشف حسین کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی گئی ہے۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2025میں الیکشن کے وقت کاشف حسین ، ڈپٹی پبلک ایڈوکیٹ تھے اور اسی حیثیت سے آئندہ چار مزید سال کے لئے اپنا کردار جار ی رکھیں گے۔بعض حلقوں کے مطابق کاشف حسین کا نام ، سٹی انتظامیہ میں زیر غور آسکتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here