لاہور(پاکستان نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی پیرنٹ کمپنی ای ایم پی جی نے تھائی لینڈ کی سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ پلیس ” کائیڈی“ خرید لی ہے۔ ای ایم پی جی مشرقِ وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے خطے میں معروف آن لائن پورٹل گروپ ہے۔کائیڈی کو حاصل کرنے کے معاملات فروری 2020ئمیں عمل پذیر ہوئے تھے جس کی مالیت کا انکشاف نہیں کیا گیا۔ ای ایم پی جی کی زیر ملکیت پاکستان مین زمین ڈاٹ کام جبکہ خلیجی ممالک میں بیو ت ، بنگلہ دیش میں بی پراپرٹی اور مراکش اور تیونس میں مبوّ ب شامل ہیں۔ اس حوالے سے ای ایم پی جی کے سی ای او عمران علی خان نے کہا کہ گروپ کا نقطہ نظر خاصا مقامی اور صارفین کی حوصلہ افزائی پر منبی ہے۔ای ایم پی جی کے شریک بانی اور زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کائیڈی کو گروپ میں خوش آمدید کہا ہے۔