پاکستانی نژاد بہن بھائیوں کی مجموعی عمر 1000 سال سے زائد

0
137

 

ڈی کروز خاندان کے12 بھائی بہنوں کو دنیا میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ عمر رکھنے کا اعزاز دیا گیا

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے 12 بھائی بہنوں کی عمریں مجموعی طور پر 1000 سال سے زائد ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ڈی کروز خاندان کے 12 بھائی بہنوں کو 15 دسمبر کو دنیا میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ عمر رکھنے والے بھائی بہنوں کا اعزاز دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان درجن بھر بھائی بہنوں کی مجموعی عمر 1042 سال 315 دن ہے جبکہ ان تمام لوگوں کی عمریں 75 سے 97 سال کے درمیان ہیں۔ اس خاندان کی سب سے چھوٹی بہن گینا کارٹر نے بتایا کہ ان تمام بھائی بہنوں کے درمیان محبت اب بھی موجود ہے اور وہ روزانہ دوپہر 11 بجے ویڈیو کالز بھی کرتے ہیں۔ رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کی گینا کارٹر اور ان کا خاندان پاکستان میں پلا بڑھا ہے، جبکہ اس کے بعد وہ کینیڈا منتقل ہوگئے۔ تاہم اب ان بھائی بہنوں میں سے ایک کیلیفورنیا جبکہ دیگر کینیڈا اور سوئٹزر لینڈ میں رہائش پذیر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here