پی ٹی آئی میں بغاوت کا خدشہ ہے، تجزیہ کار

0
103

کراچی (پاکستان نیوز) جیوکے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ نواز شریف ن لیگ کی قیادت کی طرف سے کسی خدشہ کا شکار نہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے لوگ حکومت سے مطمئن نہیں ہیں، پی ٹی آئی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مخاصمت کا نیا رویہ شروع ہوا اس کی وجہ سے پارٹی میں بغاوت کا خدشہ ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک اپنی جگہ برقرار ہے، ن لیگ میں کوئی بھی لیڈر نواز شریف کیخلاف بغاوت نہیں کرسکتا، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ افغان طالبا ن نے نہ کبھی ٹی ٹی پی کی مذمت کی نہ ان سے لاتعلقی ظاہر کی تھی، پاکستان میں ہم نے جھوٹا بیانیہ بنا کر خود اپنے آپ کو بیوقوف بنایا ہوا تھا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کی طرف سے کسی خدشہ کا شکار نہیں ہیں، میری موجودگی میں نواز شریف کی شہباز شریف سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، میں نے نواز شریف سے پارٹی میں دو بیانیوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ طبیعتوں کا فرق ہے، میری اورشہباز شریف کی سوچ اور ٹارگٹ ایک ہی ہے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ نواز شریف کو تحریک عدم اعتماد اور کسی مداخلت کے بغیر عام انتخابات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ نواز شریف نے مجھ سے کہا کہ عام انتخابات کسی مداخلت کے بغیر ہوجائیں گے لیکن کیا آئندہ حکومت کو بغیر مداخلت کے چلنے دیا جائے گا، مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے لوگ حکومت سے مطمئن نہیں ہیں، پی ٹی آئی میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مخاصمت کا نیا رویہ شروع ہوا اس کی وجہ سے پارٹی میں بغاوت کا خدشہ ہے، احتجاج اور لانگ مارچ ہوں گے تو حکومت پر دباو بڑھے گا، نواز شریف کے جنوری یا فروری میں واپس آنے کا امکان نہیں ہے، نواز شریف نے مجھے کہا کہ کورونا کے بعد آپریشن کرواوں گا اس کے بعد واپسی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here