رحمان ملک سے جان کو خطرہ، سنتھیا کی درخواست

0
159

اسلام آباد(پاکستان نیوز)ایڈیشنل سیشن جج نے رحمان ملک کے خلاف سنتھیا ڈی رچی کی مقدمہ اندراج درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون کو بے بنیاد، الزامات لگانے پر پانج ارب روپے ہر جانے کا تیسرا نوٹس بھیج دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال سپرا کی عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے عمران فیروز ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل سنتھیا عمران فیروز کے مطابق عدالت رحمان ملک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔امر یکی شہری خاتون نے کہاکہ رحمان ملک سے جان کو خطرہ ہے ، تھانہ سیکرٹریٹ پولیس درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کررہی۔ عدالت نے سنتھیا کی درخواست پر پولیس سے 27 جون تک جواب طلب کرلیا۔ دریں اثنا سینیٹر رحمان ملک نے سنتیھا رچی کو پانج ارب ہر جانے کا تیسرا نوٹس بھیج دیا۔ ترجمان رحمن ملک کے مطابق سنتھیا رچی نے رحمان ملک کیخلاف بے بنیاد، من گھڑت اور بیہودہ الزامات لگائے ، خاتون جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے اور اسکا ایک بیان دوسرے بیان کی نفی کرتا ہے۔ امریکی خاتون غیرمشروط معافی مانگے اور پانچ ارب حرجانہ ادا کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here