کورونا نے پاکستانی کمیونٹی کی جان نہ چھوڑی ،مزید 18افراد ہلاک

0
201

نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا وائرس نے ابھی بھی پاکستانی کمیونٹی کو اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کمیونٹی کے مزید 18 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جن میں فوڈ کے بزنس سے منسلک پرویز احمد بھی کورونا کا شکار ہو کر چل بسے ، گزشتہ تیس برس سے امریکہ میں تھے ، PAPA کی رکن فرزانہ احسن بھی کورونا سے زندگی کی جنگ ہارنے کے بعد اللہ کو پیاری ہوگئیں ، مرحومہ کے شوہر اسد صدیقی بھیpapa کے رکن رہ چکے ہیں ، کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت سید اشفاق شاہ بھی مہلک وائرس سے جنگ کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، کمیونٹی سے مرحوم کے لیے دعا کی اپیل ہے ، پاکستانی علاقے گجرات سے تعلق رکھنے والا 24سالہ اورنگزیب بھی بیوی ، بچوں کو چھوڑ کر چل بسا ، طویل عرصہ سے بروکلین کے علاقے بریٹن بیچ نزد عمر مسجد میں رہائش پذیر تھا۔کراچی کا سب سے بڑا میزبان شبیر بھائی بھی مہلک وائرس کا شکار ہوکر ہم سب کو اکیلا چھوڑ گیا ، مرحوم ہر مہینے کی دوسری اتوار کو بڑی دعوت کا اہتمام کرتے تھے ،کھانے کی تاریخ بتا کر اس کی لذت میں جان ڈال دیتے تھے ، اللہ مرحوم کو جنت میں مقام عطا فرمائے،سینئر صحافی اے پی پی ایمپلائز یونین کے سابق صدر محترم ظفر رشید بھٹی صاحب انتقال کر گئے۔مرحوم کچھ عرصہ سے کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے۔اللہ پاک مغفرت فرمائے۔کمیونٹی کی ہر دل عزیز شخصیت پرویز اقبال بھی ہم سب کو اکیلا چھوڑ گئے ہیں ، نیوجرسی کی ممتاز شخصیت اور مصالحہ گرل کے مالک طارق چودھری کو بھی مہلک کورونا نے شکار کر لیا ،مرحوم کی عمر 65 سال تھی، دو ہفتے قبل کورونا کی وجہ سے انہیں نیوجرسی کے JFK ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا،وہ وینٹی لیٹر پر تھے مگر جانبر نہ ہوسکے، مرحوم نے پسماندگان میں 2 بیٹے ، ایک بیٹی اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں،لانگ آئی لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے متحرک رکن اور عید میلاد اور نعتوں کی محفلوں کی جان عمیر برادرزکے والد گرامی لیاقت علی علوی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی عمر تھی 66 سال تھی اور 2 ہفتے پہلے کورونا کا شکار ہوئے تھے ایک ہفتہ لانگ آئیلنڈ جیوش ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں ،لیاقت علی کے صاحبزادے محمد عمیر نے بتایا کہ مرحوم کو گزشتہ جمعہ کو LIJ میں داخل کرایا گیا تھاجہاں ایک ہفتہ تک زیر علاج رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔اکنا نیویارک کے ر±کن مہتاب الدین کے جواں سال (29 سالہ ) صاحبزادے ریان کورونا کا شکار ہوکر وفات پاگئے،بنگلہ دیشی کمیونٹی کی معروف شخصیت نور نبی بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے ، اللہ جنت میں بلند مقام عطا فرمائے، پروفیسر صدیقہ انور کا بھی اچانک ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا ہے، وہ اردو اور فارسی ادب کی ٹیچر تھیں، انکی عمر 85 برس تھی، مرحومہ ایصال ثواب کے لیئے دعا اپیل ہے ۔یاد رہے کہ بروکلین میں واقع الریان فیونرل ہومز کی جانب سے سات میتیں پاکستان روانہ کر دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here