نیویارک (پاکستان نیوز) جریدے فوربزنے دنیا کی طاقتور ترین 10 کرنسیوں کی فہرست جاری کردی۔ امریکی ڈالر کو 10واں نمبر دیا گیا۔فوربز نے لکھا اقوام متحدہ میں 180 کرنسیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے لیکن کسی بھی کرنسی کی مقبولیت یا اس کا زیادہ استعمال اس کے مستحکم ہونے کی علامت نہیں۔ 10 جنوری کو جاری رینکنگ میں کویتی دینار طاقتور ہونے کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جس کی مالیت تین اعشاریہ 25 ڈالر کے برابر ہے۔ دوسرے نمبر پر بحرینی دینار کی مالیت 2اعشاریہ65 ڈالر ہے۔ عمانی ریال دو اعشاریہ 60 ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اردنی دینار چوتھے، جبرالٹر پاؤنڈ پانچویں، برطانوی پاونڈ چھٹے، کیمین آئی لینڈ ڈالر ساتویں، سوئس فرانک آٹھویں، یورو نویں اور امریکی ڈالر دسویں نمبر پر ہے۔