صدر بائیڈن مستحق طلبا کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کریں:الہان عمر

0
128

نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم نمائندہ خاتون الہان عمر نے صدر جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرتے ہوئے طلبا کے قرضوں میں معافی کا اعلان کریں ، انھوں نے کہا کہ صدر بائیڈن ایجوکیشن سیکرٹری میگوئل کارڈونا کی جانب سے طلبا کے لیے فنڈز کے قیام کے حوالے سے اپیل کا بھی جواب دیں ، جمعہ کے روز اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ اپنے انتخابی دنوں کے دوران صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایسے خاندان جوکہ 1 لاکھ 25 ہزار سے کم سالانہ آمدن رکھتے ہیں کو سٹوڈن لون میں ریلیف فراہم کروںگا ، بائیڈن نے کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبا کو 10 ہزار ڈالر کا لون دینے کی بھی تجویز پیش کی تھی ، اب وقت آ گیا ہے کہ صدر بائیڈن اپنے کیے گئے وعدوں کو عملی جامع پہنائیں ، الہان عمر نئے کہا کہ صدر بائیڈن صرف اپنے دستخطوں سے ملک کی معشت کو درست کر سکتے ہیں ، نئی ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں اور 45 ملین کے قریب امریکیوں کی زندگیوں کو بدل سکتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here