اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ نے ورلڈ اکنامک آئوٹ لُک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ حکومت نے شرح نمو 4.8 فیصد ہونے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 4 فیصد رہنے کی توقع ہے، گذشتہ مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 3.9 فیصد رہی تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک ائوٹ لُک رپورٹ میں کہاگیا کہ رواں مالی سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.1 فیصد رہ سکتا ہے۔