ٹرمپ کی تقریر کا ردعمل”مسلمان یہودیوں کو قتل کرینگے” خطبہ

0
96

ٹیکساس(پاکستان نیوز)ٹیکساس کے امام رائید صالح الروسن نے سابق صدر ٹرمپ کی مسلم مخالف تقریر کے ردعمل میں نماز جمعہ کے خطبہ میں ”مسلمان یہودیوں کو قتل کریں گے” کے عنوان سے خطبہ دے ڈالا ، امام کے جانب سے مسلمانوں پر یہودیوں کو قتل کرنا فرض ہے کے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امام نے اپنے خطبہ کے حوالے سے باقاعدہ معافی مانگ لی ہے ، ہیوسٹن میں اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے بانی امام الروسن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ یہودیوں کو قتل کر دیں یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جس کو پورا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے تاہم ویڈیو پیغام وائرل ہونے اور مسلم کمیونٹی کی جانب سے تنقید پر امام نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here