وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے کرونا کے باعث ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ادائیگی و مالی سپورٹ کا خطاب

0
171

 

کمیونٹی کا وزیراعظم کو خراج تحسین، وزیراعظم کا یہ اقدام ان کے بین الاقوامی مثبت کردار کا مظہر ہے، کمیونٹی رہنما

شکاگو(پاکستان نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے عالمی اداروں اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف اور دنیا کے متمول ممالک سے ترقی پذیر ممالک کے کرونا کی عالمی ہولناکیوں کے باعث معاشی ابتری سے تحفظ کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں رعایت اور مالی امداد کیلئے تاریخی خطاب کو شکاگو کے پاکستانی حلقوں میں بہت سراہا جا رہا ہے، وزیراعظم کے خطاب پر مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک عالمی مدبر و رہنما کے مثبت کردار کا مظہر قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے و متمول ممالک اس آزمائش کی گھڑی مین اپنا مثبت کردار ادا کر کے ترقی پذیر ممالک بشمول پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکلنے میں تعاون کرینگے۔ واضح رہے کہ گزتہ ہفتہ اقوام متحدہ، آئی ایم ایف، اور عالمی بینک نے بالترتیب بعض ترقی پذیر ممالک کی امداد کے لئے ایک بلین ڈالرز اور 1.4 بلین ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان قونصلیٹ شکاگو کے جاری کردہ وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم اس حوالے سے مختلف ریاستی حکومتی سربراہان نیز پیرس کلب، بین الاقوامی تنظیموں اور شدید قرضوں میں دبے ہوئے ممالک (HIPC) کے سربراہوں سے اس جدوجہد میں شرکت کیلئے رابطوں میں مصروف ہیں۔ دریں اثناءوزیر خارجہ اور مشیر خزانہ کو اس صورتحال سے ترقی پذیر ممالک کی سپورٹ و امداد کے لئے مختلف ممالک و اداروں کے ہم منصبوں سے رابطوں اور عملی کردار کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here