امریکہ کی سکیورٹی کےلئے چین اور روس بڑے خطرات قرار

0
88

نیویارک (پاکستان نیوز) انٹیلی جنس سروے نے چین اور روس کو امریکہ کی سیکیورٹی کے لیے بڑے خدشات قرار دے دیا ہے ، چین دنیا بھر میں اپنی طاقت کو بڑھانے کے لیے تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے جبکہ روس بھی امریکہ مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر جال بچھائے ہوئے ہے ، ان باتوں کا اعلان ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس آفس کی جانب سے نیشنل سیکیورٹی خدشات کے متعلق کیے گئے سالانہ انٹیلی جنس سروے کے دوران کیا گیا ہے ۔کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران معاشی کمزوریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شمالی کوریا اور ایران نے بھی عالمی سطح پر امریکہ کے مقابلے میں اپنی پوزیشن کو واضح کیا ہے ڈی این آئی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی دہشتگرد تنظیموں القاعدہ اور حزب اللہ کیخلاف کامیاب کارروائیوں سے ان کی امریکہ کے خلاف کارروائیوں کی استعداد متاثر ہوئی ہے۔ بیجنگ امریکہ کے سیاسی ماحول میں اپنی آواز اور آرا کو مستقل کرنے کا خواہاں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here