ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاو¿س کے باہر فائرنگ

0
143

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاو¿س کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس کے دوران وائٹ ہاو¿س کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کردی جس کے بعد صدر صدر ٹرمپ نیوز بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے تاہم تھوڑی ہی دیر بعد صدر واپس آئے اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالات پر قابو پایا جا چکا ہے۔ سیکرٹ سروس کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس کے مطابق سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار کی موجودگی میں ہونے والی فائرنگ 17ویں اسٹریٹ اور پینسلوینیا ایوینیو پر کی گئی جہاں سیکرٹ سروس گارڈز نے وائٹ ہاو¿س کے باہر مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کیا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران وائٹ ہاو¿س کو لاک ڈاو¿ن کردیا گیا تھا، زخمی مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here