ٹرمپ کی موٹر ساز کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز بنانے کی اجازت

0
169

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں کاریں بنانے والی تین کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری طبی سامان بنانے کی اجازت دے دی تاکہ ان طبی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جن کا سامنا کورونا جیسے ہلاکت خیز وائرس کے دنوں میں ہے جن کمپنیوں کو اجازت دی گئی ، ان میں جنرل موٹرز، فورڈ موٹرز اور ٹیسلا شامل ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فورڈ، جنرل موٹرز اور ٹیسلا کو اجازت دے دی گئی کہ وہ وینٹی لیٹرز اور دیگر دھاتی مواد جلد از جلد تیار کریں، ہم دیکھتے ہیں کہ آپ اس کام میں کتنے اچھے ہیں۔صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں طبی آلات کی ہنگامی بنیادوں پر ترسیل پر کورئیر کمپنی فیڈیکس کے چیف ایگزیکٹو فریڈرک سمتھ کی بھی تعریف کی ہے۔تاہم بعض ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ صرف رضاکارانہ کوششیں ناکافی ہوں گی۔فیڈرل ایمرجینسی مینجمنٹ ایجنسی کے منتظم پیٹر گینئر نے بتایا ہے کہ صدر نے ڈیفنس پروڈکٹس ایکٹ نافذ کر دیا ہے جس کے تحت کمپنیوں کو مجبور کیا جا سکتا ہے کہ وہ ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری طبی سامان تیار کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here