سعودیہ: 1500پاکستانی بیدخل کرنےکا حکم

0
160

 

اسلام آباد(پاکستان نیوز) سعودی عرب نے 1500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ وزیراعظم نے وطن واپسی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔فلائٹس کی عدم دستبابی کی وجہ سے 1500 پاکستانیوں کو وطن واپس نہیں لایا جاسکا۔ وفاقی کابینہ نے ایوی ایشن ڈویڑن کو ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔وزیراعظم عمران خان نے ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت خارجہ اور سمندر پار پاکستانیز کے ذریعے پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ، 1500 پاکستانی سعودی عرب میں ڈیپورٹیشن سنٹر میں موجود ہیں۔دوسری جانب ایوی ایشن ڈویژن نے 1500 پاکستانیوں کی وطن واپسی پر اخراجات کی ادائیگی سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن کی وزارتوں سے مشاورت شروع کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here