اسلام آباد (پاکستان نیوز) قابل تجدید توانائی کے بڑھتے استعمال کے باعث پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی شمسی مارکیٹ بن گیا۔گوادر پرو کے مطابق اس اضافے کی وجوہات میں حکومت کی متضاد توانائی پالیسیاں، توانائی فراہم کرنیوالے ریاستی اداروںکی نااہلی سمیت دیگر عوامل ہیں،جبکہ پاکستان میں چار کروڑ افراد بجلی تک رسائی سے محروم ہیں۔ تاہم شمسی توانائی پر بڑھتے انحصار کی دیگر وجوہات میں قابل اعتماد توانائی کی دستیابی کی خواہش، بیٹریوں اور پینلز کی گرتی قیمتیں ہیں، جس کے باعث صنعتی، زرعی اور گھریلو سطح پر شمسی توانائی کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں شمسی توانائی کیلئے مثالی موسمی حالات بھی بڑھتے استعمال کی ایک وجہ ہیں۔ ورلڈ اکنامک فورم نے ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کے وسائل بروئے کار لا کر ایندھن کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پا سکتا ہے۔