ورلڈ کپ فائنل میں مجھ سے غلطی ہوئی، دھرما سینا کا اعتراف

0
241

لندن(پاکستان نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے کمارا دھرما سینا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ سری لنکن اخبار دی سنڈے ٹائمز سے گفتگو میں دھرما سینا نے لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ پر کھیلے گئے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ فائنل میں غلط فیصلہ دینے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ آخری اوور کی چوتھی گیند پر اوور تھر کے 6رنز دینا میری غلطی تھی،مجھے انگلش ٹیم کو 5رنز دینے چاہیے تھے۔ دھرما سینا نے کہا کہ ٹی وی ری پلے دیکھ کر تبصرہ کرنا آسان ہوتا ہے،اب جب میں نے ری پلے دیکھا ہے تو مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا ہے،میں مانتا ہوں کہ میرا فیصلہ درست نہیں تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here