کیپیٹل ہِل حملہ فسادات میںملوث ملزم کو8 ماہ قید

0
152

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کیپٹل ہل حملے میں ملوث ملزم کو 8 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران کیپیٹل ہل حملے کی ویڈیو میں ڈنڈا اٹھائے شخص کو آٹھ ماہ جیل کی سزا سنائی جبکہ قانون کے مطابق ملزم کو زیادہ سے زیادہ 20 برس تک سلاخوں کے پیچھے ڈالا جا سکتا تھا ۔ یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج روڈلف موس نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ 6 جنوری کو واقعہ افسوسناک تھا ، ہمیں اس طرح کی شدت پسندی کی مذمت اور حوصلہ شکنی کرنی چاہئے ۔کیس کی سماعت کے دوران فیڈریل پراسیکیوٹر نے ملزم کو 18 ماہ قید سنائے جانے کی اپیل کی ، دستاویزات کے مطابق ملزم کیپیٹل ہل حملے میں شرکت کے لیے ٹامپا فلوریڈا سے واشنگٹن آیا تھا ، ٹرمپ کی ریلی میں شرکت کے بعد سب کیپیٹل ہل پر حملہ آور ہوئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here