حلقہ ارباب ذوق نیویارک کا پروفیسر خالدہ ظہور سے شوہر کی وفات پر اظہار تعزیت

0
170

پروفیسر خالدہ اپنے شوہر اور بیٹے کیساتھ پاکستان میں تھیں کہ کوئٹہ میں ان کے شوہر چل بسے

نیویارک(پاکستان نیوز) حلقہ ارباب ذوق نیویارک کے عہد داران اور اراکین نیویاک کی معروف ادبی شخصیت پروفیسر خالدہ ظہور سے ان کے شوہر ڈاکٹر ظہور الحق کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔ پروفیسر خالدہ ظہور نہ صرف حلقے کی دیرینہ رکن ہیں بلکہ اپنی ادبی خدمات کہ وجہ سے حلقے کا ایک اہم جز ہیں۔ مرحوم ڈاکٹر صاحب طبیعت کی ناسازی سے پہلے اکثر حلقے کی نشستوں میں شرکت کرتے تھے۔ ذہن رسا پایا تھا، کم گو اور خوش اخلاق انسان تھے۔ خالدہ ظہور کچھ ماہ قبل اپنے شوہر اور چھوٹے بیٹے کے ساتھ کچھ ذاتی کام کے سلسلے میں پاکتستان گئی تھیں۔ ڈاکٹر صاحب کا انتقال پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہوا۔ نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے یقینا” ایک سانحہ ہے۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے، خالدہ ظہور، ان کے بچوں اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here