متوسط طبقے کے دوران 55ملین ڈالر کی لاگت سے 74ہزار ائیر کنڈیشنر تقسیم کیے جائیں گے
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے میئر ڈی بلاسیو نے گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر شہریوں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے انتظامات شروع کر دیئے ہیں ، اس سلسلے میں 55ملین ڈالر کی لاگت سے 74ہزار کم قیمت ائیر کنڈیشنر خریدے جائیں گے جوکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں نصب کیے جائیں گے ، ڈی بلاسیو نے کہا کہ اس سلسلے میںتمام اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، گرمی کے سخت موسم کے دوران لوگ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے گھروں میں مقید ہیں اور سخت گرمی کے دوران ائیرکنڈیشنز ضرور ان کی مشکل کو کم کریں گے ، انھوں نے بتایا کہ شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر فائر ہائیڈرنٹ نصب کرنے پر بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔