نامور پاکستانی نژاد شاہد احمد خان باوقار مشاورتی کردار کیلئے نامزد

0
64

نیویارک(پاکستان نیوز) ممتاز ڈیموکریٹ شاہد احمد خان کو 12 مئی 2023 کو صدر جو بائیڈن نے پی اے سی اے کی مشاورتی کمیٹی آرٹس میں تعینات کیا ہے۔ 1983 سے یہ کمیٹی امریکہ بھر میں فعال ہے جس نے امریکہ کے فنی شعور کو آپس میں جوڑ رکھا ہے اور جان ایف کینیڈی پرفارمنگ آرٹس سینٹر کو جِلا بخشی ہے۔ اس کمیٹی کے منتخب اراکین، اپنی برادریوں میں رہنما ہیں اور انہیں }آرٹس کے سفیر کہا جاتا ہے۔ شاہد احمد خان، بوسٹن کے علاقے کی ایک نمایاں شخصیت ہیں اور دو دہائیوں سے زیادہ بین الاقوامی امور کاتجربہ رکھتے ہیں، ان کی ایشیائی اور مسلم دنیا پر توجہ ان کی انتھک کوششوں کی عکاس ہے، جہاں وہ ایک رہنما، سیاسی مشیر اور کاروباری شخصیت کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں، وہیں عمل کے ذریعے امریکہ کی قدروں اور اصولوں کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ شاہد احمد خان کی نمایاں جدوجہد میں ڈیموکریٹ سینیٹرل کمپین کمیٹی کے امین اور ڈیموکریٹ قومی کمیٹی کے مشاورت کے شریک چیئر کے طور پر انکا اہم کردار ہیں۔ مزید یہ کہ خان نے بائیڈن کی صدارتی مہم کے دوران جنوبی ایشیائی امریکی برادری کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور جان کیری کی 2004 کی صدارتی مہم کیلیے نیشنل فائنانس بورڈ کے رکن کے طور پر اہم کردار شامل ہیں۔ شاہد خان کی تقرری پاکستانی نژاد امریکیوں اور امریکیوں کے باہمی ملاپ اور مشترکہ جدوجہد کی اعلی نظیر ہے جو امریکی معاشرتی اور ثقافتی دھارے کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں انہوں نے ملک کے مستقبل میں اپنا اپنا کردار مثر طریقے سے ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here